ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے، تاہم جیل حکام کو سپریم کورٹ کے تحریری حکم کا انتظار ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات موصول ہوتے ہی عمران خان کو اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بھی سپریم کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو آج ہی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔