وزیر اعظم نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کردیا

(ویب ڈیسک)   وزیر اعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گوگل کے وفد سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نےگوگل کے نائب صدر ولسن اور ان کی ٹیم کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف  نے گوگل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گوگل کےلیے ایک اہم  اور خوبصورت نئے سفر کا آغاز ہے، گوگل دنیا بھر میں معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہے، پاکستان میں اس کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔

نائب صدر گوگل نے کہا کہ گوگل پاکستان کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کا خواہاں ہے،پاکستان  میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کی  ضرورت ہے۔

Watch Live Public News