لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ۔وزیر اعظم نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی لاہور میں رہائش گاہ پہنچے۔ وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعظم نے معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے حوالے سے کوششوں سے چوہدری شجاعت کو آگاہ کیا۔ چوہدری شجاعت نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا، دونوں قائدین کا باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر اور مضبوط بنانے پراتفاق ہوا۔ دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام اور قریبی تعاون ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے ضروری ہے۔