فرانس: وزارتِ داخلہ کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا لیک ہونے کی تصدیق

فرانس: وزارتِ داخلہ کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا لیک ہونے کی تصدیق
کیپشن: فرانس: وزارتِ داخلہ کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا لیک ہونے کی تصدیق

ویب ڈیسک: فرانس کی وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ ایک بڑے سائبر حملے کے نتیجے میں وزارت کے پیشہ ورانہ ای میل اکاؤنٹس متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث حساس سرکاری ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی حاصل کی گئی۔

فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق ابتدائی اندازوں کے مقابلے میں یہ واقعہ کہیں زیادہ سنگین ثابت ہوا ہے۔ اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ ڈیٹا لیک ہوا ہے، تاہم اس کی مکمل نوعیت اور حجم کا تعین تاحال جاری ہے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ سائبر حملہ آوروں نے وزارت کے بعض پیشہ ورانہ ای میل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی، جس کے بعد وہ متعدد اہم اور حساس فائلیں دیکھنے میں کامیاب رہے۔ متاثرہ ڈیٹا میں فوجداری ریکارڈ پروسیسنگ سسٹم اور مطلوب افراد کی فہرست (FPR) سے متعلق معلومات بھی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد فرانسیسی حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک 22 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Watch Live Public News