ویب ڈیسک: پاکستانی فلم انڈسٹری ایک نئے دور میں قدم رکھ رہی ہے، جہاں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی فلم ’ دی نیکسٹ صلاح الدین’ 19 دسمبر کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
فلم کے مصنف اور ہدایتکار فرحان صدیقی نے اس منصوبے کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا، جہاں انہوں نے اسے پاکستانی سنیما کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا۔ فلم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بنائی گئی ہے، اور اس کا مقصد دنیا بھر کے ناظرین تک امن، وقار اور انسانی حقوق کا پیغام پہنچانا ہے۔
اس فلم کی تیاری میں مصنوعی ذہانت کا مرکزی کردار رہا، جہاں اے آئی ٹیکنالوجی نے اسکرپٹ رائٹنگ، بصری تشکیل اور کرداروں کی تخلیق میں اہم کردار ادا کیا۔ فرحان صدیقی نے اسے پاکستانی سنیما کے لیے ایک نیا اور جرات مندانہ تجربہ قرار دیا۔