اسلام آباد ایئرپورٹ کو عالمی سطح پر تھری اسٹار کا اعزاز مل گیا

اسلام آباد ایئرپورٹ کو عالمی سطح پر تھری اسٹار کا اعزاز مل گیا
کیپشن: اسلام آباد ایئرپورٹ کو عالمی سطح پر تھری اسٹار کا اعزاز مل گیا

ویب ڈیسک: پاکستانی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے خوشخبری ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے عالمی سطح پر اپنی ریٹنگ میں بہتری لاتے ہوئے پاکستان کا پہلا تھری اسٹار ایئرپورٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

 اسکائی ٹریک رینکنگ کمپنی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو تھری اسٹار ایئرپورٹ قرار دیا ہے۔ یہ اعزاز دبئی ایئرپورٹ کو بھی حاصل ہے۔

اسکائی ٹریک کی رینکنگ میں لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی ریٹنگ 2 اسٹار رہی۔

رینکنگ فضائی مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں اور ایئرپورٹ منیجمنٹ کی بنیاد پر دی جاتی ہے، جو اسلام آباد ایئرپورٹ کے اعلیٰ معیار کی غمازی کرتی ہے۔

Watch Live Public News