بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

ویب ڈیسک: بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات مشترکہ مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بحرین کی لیڈر شپ کا حالیہ دورہ پاکستان اور ان کا پرتپاک استقبال تعلقات کی گہرائی کا عکاس ہے، صدر مملکت نےبحرین کو یو این سکیورٹی کونسل کی رکنیت پر مبارکباد دی۔

پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر بحرین کی یکجہتی پر صدر زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہاں ہے، خوراک،صدر نے آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں بحرینی سرمایہ کاروں کو دعوت دی۔

صدر آصف علی زرداری نےکہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔

ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو عزت اور مواقع دینے پر بحرین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستانی قیدیوں کی شاہ بحرین کی جانب سے معافی پر صدر نے اظہارِ تشکر کیا۔ 

سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی ملاقات میں شریک تھے۔ 

Watch Live Public News