وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے قومی دن کے موقع پر امیر قطر،عوام کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے قومی دن کے موقع پر امیر قطر،عوام کو مبارکباد

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا قطر کے قومی دن کے موقع پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ ، وزیر اعظم نے امیر قطر، قطری شاہی خاندان، حکومت کے ساتھ ساتھ قطر کے برادر عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ۔

وزیراعظم نے قطر کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے امیر قطر کی دور اندیش قیادت میں قطر کی شاندار کامیابیوں اور عالمی سطح پر اس کے بڑھتی ہوئی اہمیت کی تعریف کی۔ 

وزیراعظم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور کثیر جہتی دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے غزہ میں قیام امن کی کوششوں میں قطر کے قابل قدر کردار کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے قطر کی جانب سے مذاکرات میں سہولت کاری کی تعریف کی، وزیراعظم نے رواں سال کے شروع میں دوحہ کے اپنے سرکاری دوروں کا ذکر کیا، وزیر اعظم نے امیر قطر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔

 امیر قطر نے قطر کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دینے پر وزیراعظم  کا شکریہ ادا کیا۔ 

امیر قطر نے آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، گہرے، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News