جڑواں شہروں میں دو مزید ترقیاتی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل قابل ستائش ہے، وزیر اعظم 

جڑواں شہروں میں دو مزید ترقیاتی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل قابل ستائش ہے، وزیر اعظم 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں دو مزید ترقیاتی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل اور عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی    قابلِ ستائش ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا اقبال فلائی اوور ٹی چوک فلائی اوور، اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے نہ صرف راولپنڈی اسلام آباد بلکہ پاکستان بھر سے آنے والے عوام کیلئے فائدہ مند ہیں، عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ 

وزیر اعظم نے وزیر داخلہ، ان کی ٹیم اور کنٹریکٹرز کو شاندار منصوبے کی تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو بھی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی سہولت کے لئے یہ منصوبے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ ڈیڑھ سال میں بہارہ کہو ، ایف نائن ، سرینا چوک، رسول چوک، مارگلہ چوک، طیب اردوان فلائی اوور اور انڈر پاسز سمیت کرنل شیر خان کوریڈور، میٹرو بس سروس جیسے منصوبے نہ صرف جڑواں شہروں کے باسیوں بلکہ پاکستان بھر سے آنے والے عوام کیلئے فائدہ مند ہیں ۔ 

انہوں نے تجاوزات کا خاتمہ کرکے منصوبے کی جلد تکمیل کی راہ ہموار کرنے والے افسروں کو بھی شاباش دی۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو سفر کی بہترین سہولتوں کی فراہمی خوش آئند ہے۔ انہوں نے شفافیت اور معیار کو یقینی بناتے ہوئے آگے بڑھنے اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Watch Live Public News