ریحانہ ڈار  نے خواجہ آصف کو بڑا چیلنج دے دیا

ریحانہ ڈار  نے خواجہ آصف کو بڑا چیلنج دے دیا

(ویب ڈیسک ) ریحانہ امتیاز ڈار نے خواجہ آصف کی پریس کانفرنس پرسخت  ردعمل دیتے ہوئے  بڑا چیلنج  دے دیا۔

ریحانہ ڈار نے  کہا کہ خواجہ  آصف تمہاری میں نے پریس کانفرنس دیکھی ہے ،  آپ نے میڈیا کو کہا کے آپ نے فارم45 دیکھےہیں  ، میں میڈیا بلا کر فارم 45دکھا رہی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ  میرا تمہیں  چیلنج ہے کل اپنے فارم45 لے کر کچہری چوک آجاؤ،  وہاں پر سیالکوٹ کی عوام اور میڈیا اکھٹا ہو جائے گا  دنیا دیکھے گی سچا کون ہے اور جھوٹا کون ہے۔

  ریحانہ ڈار نے کہا کہ چیلنج قبول کرکے ضرور آنا اور اپنے اصلی فارم45 کچہری  چوک ساتھ  لانا۔ اگر فارم لے کر نہ آئے تو میں کہوں گی کے تم نے اپنی شکست قبول  کرلی ہے۔