قذافی اسٹیڈیم وال آف کرکٹ،عمران خان کی تصویرشامل یا نہیں؟

قذافی اسٹیڈیم وال آف کرکٹ،عمران خان کی تصویرشامل یا نہیں؟
کیپشن: قذافی اسٹیڈیم وال آف کرکٹ،عمران خان کی تصویرشامل یا نہیں؟

ویب ڈیسک:(محمدشکیل خان) چیمپئنز ٹرافی  کی  بھرپور تیاریاں    مکمل کر لی گئی ہیں اور اسی سلسلے میں  قذافی اسٹیڈیم  کے کانفرس روم میں وال آف کرکٹ  بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وال آف کرکٹ میں پاکستان کرکٹ کے تاریخی لمحات کو دکھا یا گیا ہے،جہاں پاکستان  کرکٹ ٹیم کے شروعات کےدور کی کامیابیاں اور وائٹ بال کی کامیابوں کووال آف کرکٹ  کی زینت بنایا گیا۔

فضل محمود،حنیف محمد  ، عمران خان سمیت پاکستان کرکٹ کے ہیروزکی بہترین کارکردگی کو   وال آف کرکٹ پرخصوصی  جگہ دی گئی ہے۔۔ اسکے علاوہ  1992 ورلڈکپ،2009 ورلڈکپ،چیمپئنز ٹرافی سمیت  پاکستان کرکٹ ٹیم کی  کامیابیوں  کی تصاویر وال آف کرکٹ پر نمایاں پیش کی گئی ہیں۔

نہ صرف مینز بلکہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کامیابیاں بھی وال  آف کرکٹ میں شامل کی گئی ہیں۔ سابق کپتان نداڈار سمیت کئی اسٹارویمنز کرکٹرز کی تصاویر اور انکی یادگار پرفارمنسز وال آ ف کرکٹ میں شامل کی گئی ہیں۔ وال آف کرکٹ کا مقصد پاکستان کرکٹ کے کھلاڑیوں  اور ٹیم کی  غیرمعمولی کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔