پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ایوان صدر میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ایوان صدر میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

(ویب ڈیسک )آج اسلام آباد میں پاک پائنا انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

بین الاقوامی سیمینار میں سفارت کاروں، ماہرین، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،بین الاقوامی سیمینار کا اختتامی اجلاس ایوان صدر میں منعقد ہوا جہاں صدر پاکستان نے شرکاء کی ایک بڑی کمیونٹی سے خطاب کیا۔

 اجلاس کے دوران ماہرین نے زور دیا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اسے علاقائی معاشی خوشحالی کا ممکنہ ذریعہ بناتی ہے۔

 شرکا نے سی پیک کو ایک گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور خطے میں معاشی ترقی اور استحکام لائے گا۔

 انکا مزید کہنا تھا کہ گوادر پورٹ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان عالمی تجارت میں اپنا کردار مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔

پاکستان کی اسٹریٹجک لوکیشن مشرق اور مغرب کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے بہترین ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بے شمار نئے مواقع جنم لے رہے ہیں۔

Watch Live Public News