چیمپئنز ٹرافی : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون فائنل

چیمپئنز ٹرافی : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون فائنل

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لئے پاکستان کی پلئینگ الیون فائنل ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  حارث رؤف کی پلئینگ الیون میں واپسی ہوئی ہے، محمد رضوان، بابر اعظم،فخر زمان ،سعود شکیل ،سلمان علی آغا پلئینگ الیون میں شامل ہیں ، نسیم شاہ ،شاہین شاہ آفریدی، حارث روف،محمد ابرار بھی پلئینگ الیون میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق  خوشدل شاہ،طیب طاہر کو بھی پلئینگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں پہلا میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا،

Watch Live Public News