شاہد آفریدی کا چیمپیئنز ٹرافی کے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر اعتراض

 شاہد آفریدی کا چیمپیئنز ٹرافی کے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر اعتراض

ویب ڈیسک:سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے چیمپیئنز ٹرافی کے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر اعتراض کردیا۔

شاہد آفریدی نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اعلان کردہ ٹیم میں کچھ کھلاڑیوں پر اعتراض ہے لیکن ان کے نام نہیں لوں گا، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا ہوگا۔

سابق کپتان قومی ٹیم نے کہاکہ قومی ٹیم کو ایونٹ میں تمام فارمیٹس میں کارکردگی دکھانا ہوگی، کیونکہ ساری ٹیمیں ہی بھرپور تیاری کے ساتھ آئی ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ جو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہیں ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، صائم ایوب کی عدم شمولیت پر مزید بات نہیں ہونی چاہیے، سب پاکستانی جھنڈے تلے متحد ہوکر اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان آنا چاہیے تھا، تاہم اب پاکستانی ٹیم کو چاہیے کہ بھارت سے میچ جیت کر آئے۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ جس میں محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، سلمان علی آغا، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

Watch Live Public News