ملک احمد خان بھچر کا مریم نواز کے بیان پر درعمل

ملک احمد خان بھچر کا مریم نواز کے بیان پر درعمل

(ویب ڈیسک )  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ  آپکے لانے والے کہہ رہے ہیں کہ کوئی خط نہیں ملا۔ آپ کہہ رہی ہیں کہ خط پر خط آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ایسی آوازیں نواز شریف دیتے تھے کہ مجھے بچا لو۔ مجھے کیوں نکالا اور پھر بچانے والوں نے بچا کر اسپتال بھجوایا۔ اسکے بعد لندن روانہ کردیا۔ 

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ  پنجاب اور مرکز میں نواز شریف کے بھائی اور بیٹی کی حکومت تو ہے مگر جعلی،ایسی حکومت جو فارم سنتالیس کی پیداوار ہے وہ حکومت جو آسان رستہ استعمال کرکے بنائی گئی ہے جس میں ہاتھ جوڑنے پڑتے ہیں۔

  ملک احمد خان بھچر نے مزید کہا کہ  حکومت تو یزید کی بھی تھی۔ آپ جلسے نہ کریں اسمبلی میں آکر کارکردگی پر جواب دیں۔سرکاری وسائل استعمال کرکے میونسپل کمیٹیوں کے ملازمین سے پھول تو پھنکوا لیے جلسہ تو اٹینڈ کروا لیا لیکن حکومت پھر بھی جعلی ہی ہے۔ 

Watch Live Public News