جنید اکبر خان استعفیٰ دے گا، علی امین، بیرسٹر گوہر کے بارے بھی فیصل واوڈا کی اہم پیشگوئی

جنید اکبر خان استعفیٰ دے گا، علی امین، بیرسٹر گوہر کے بارے بھی فیصل واوڈا کی اہم پیشگوئی

ویب ڈیسک:سینیئر سیاست دان فیصل واوڈا نے کہا  جنید اکبر پارٹی کے مخلص آدمی ہیں وہ 3ماہ، 6 ماہ یا پھر 8 ماہ کوشش کریں گے مگر ناکام ہوکر استعفیٰ دے دیں گے ۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینیئر سیاست دان فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اسٹبلشمنٹ کو پی ٹی آئی سے کچھ نہیں چاہیے، گرینڈ الائنس نہیں بننے جارہا، مونالا فصل الرحمان اپنی ذات، پارٹی کے لئے کچھ کرینگے مگر پی ٹی آئی والوں کیلئے کچھ نہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں مگر انہوں نے اُن لوگوں کا انتخاب کیا جو کرسیوں پر آکر بیٹھ گئے، تنخواہیں اور  مراعات لے رہے ہیں جبکہ عمران خان کے لئے کوئی بہتری نہیں کررہے، وہ سب اپنے مفاد کے لئے کررہے ہیں۔

ان لوگوں نےبانی پی ٹی آئی کو ’ڈیس اون‘ کردیا، یہ لوگ یہ جان گئے ہیں کہ اگر بانی پی ٹی آئی باہر آگئے تو اُن کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، پارٹی ہی عمران خان خلاف محاذ آرائی کررہی ہے۔ 

فیصل واوڈا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جنید اکبر پارٹی کے مخلص آدمی ہیں وہ 3ماہ، 6 ماہ، 8 ماہ  کوشش کریں گے اور  پھر ناکام ہوکر  استعفیٰ دے دیں گے، کے پی کے میں موجود پی ٹی آئی کے لوگ ہی ان کی مخالفت کریں گے، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ عمران خان اندر ہی رہیں۔

سینیئر فیصل واوڈا نے راز فاش کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر عارف علوی نے بھی اپنے دورے اقتدار میں بانی پی ٹی آئی کے کسی بھی احکامات کو پورا نہیں کیا، اس بات سے عمران خان باخوبی آگاہ ہیں۔

علی امین گنڈا پور، بیرسٹر گوہر بھی زیادہ دیر چلتے نظر نہیں آرہے، گنڈا پور کوبچانے کے لئے گورئمنٹ خود گود پڑی ہے۔

Watch Live Public News