ماہ رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ماہ رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
کیپشن: ماہ رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ویب ڈیسک: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران ملک میں متوقع موسمی صورتحال سے متعلق تفصیلی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں مجموعی طور پر خوشگوار موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رمضان کے دوران دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے، جبکہ رات کے اوقات میں موسم نسبتاً ٹھنڈا رہے گا۔

پہلے عشرے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم شمالی اور مغربی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں رات کے وقت سردی برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسرے عشرے کے دوران موسم میں قدرے گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔ اس عرصے میں شمالی علاقوں، وسطی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے، جبکہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیسرے عشرے میں شمالی پاکستان اور وسطی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ دوسری جانب جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں رمضان کے آخری ایام تک درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کی توقع ہے۔

Watch Live Public News