لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعدموسم خوشگوار

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعدموسم خوشگوار
کیپشن: لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعدموسم خوشگوار

ویب ڈیسک: لاہورکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم میں خوشگوار تبدیلی آ گئی۔

صوبائی دارالحکومت کے علاقوں علامہ اقبال ٹاؤن، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ساندہ روڈ، چوبرجی اور جیل روڈ کے اطراف بوندا باندی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی اور فضا خوشگوار ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں سردی برقرار رہ سکتی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، ساحلی اور بالائی سندھ سمیت پاراچنارمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی رپورٹ کی گئی۔

Watch Live Public News