ویب ڈیسک: لاہور میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ سالوں میں شہید پاک فوج کے اہلکاروں کے لواحقین کے اعزاز میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کور کمانڈر پشاور نے شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں تقریب میں شرکت کی۔
کور کمانڈر کی شہداء کے لواحقین سے ملاقات، وطن کیلئے شہدا کی بےمثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے آغاز پر پاک فوج کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
کور کمانڈر پشاور کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی عظیم قربانیاں وطن کی سلامتی کی ضامن ہیں۔ پاکستان کی قوم کبھی اپنے شہداء کی قربانی کو نہیں بھول سکتی۔