نائلہ راجہ نے عماد وسیم سے شادی کو بہترین فیصلہ قرار دیدیا

نائلہ راجہ نے عماد وسیم سے شادی کو بہترین فیصلہ قرار دیدیا
کیپشن: عماد وسیم سے شادی: نائلہ راجہ نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کی دوسری اہلیہ، وکیل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے کرکٹر سے شادی کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے جاری قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔

نائلہ راجہ اس وقت خبروں میں آئیں جب ان کا نام عماد وسیم کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں میں سامنے آیا، تاہم اس مرحلے پر دونوں نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔ بعد ازاں عماد وسیم کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر بیانات سامنے آئے۔

اب انسٹاگرام پر جاری ایک تفصیلی پیغام میں نائلہ راجہ نے عماد وسیم سے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا اہم فیصلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں عماد اپنے بچوں سے دوبارہ تعلق قائم کرتے ہیں تو وہ انہیں کھلے دل سے قبول کریں گی۔

نائلہ راجہ نے سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید، کردار کشی اور نجی زندگی میں مداخلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق انہوں نے کسی کو ڈیٹ نہیں کیا بلکہ ایک باقاعدہ رشتے کے ذریعے ایسے شخص سے شادی کی جو طلاق یافتہ تھا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس معاملے کو مزید نہ اچھالا جائے اور غیر مصدقہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

Watch Live Public News