ویب ڈیسک : ٹیلیگرام کے بانی پاول دوروف کی فرانسیسی عدالت میں پیشی ۔۔۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو اعتدال پسند بنانے کی یقین دہانی کرا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی سماعت کے دوران پاول ڈروف نے عدالت کو بتایا کہ ان کی کمپنی اعتدال پسندی کی پالیسی پر کاربند ہے جبکہ اس حوالے سے طریق کار کو مزید بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
یادرہے روسی ٹیک چیف پاول ڈروف کے پاس فرانس، متحدہ عرب امارات، اور کیریبین جزیرے کی ریاست سینٹ کٹس اینڈ نیوس کی شہریت بھی ہے۔
پاول ڈروف کو ٹیلی گرام پر چائلڈ پورنو گرافی اور منشیات کی اسمگلنگ سمیت غیر قانونی مواد کی اشاعت کے حوالے سے ایک درجن سے زائد جرائم کا الزام لگایا تھا اور اسے اگست 2024 میں پیرس میں گرفتارکرلیا گیا تھا۔
تاہم پاولڈوروف کو بالآخر €5 ملین ($5.15 ملین) کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا لیکن اسے فرانس چھوڑنے سے منع کر دیا گیا اور اسے کہاگیاتھا کہ وہ ہفتے میں دو بار مقامی پولیس کو رپورٹ کرے۔
پال ڈروف نے عدالت میں اپنے بیان کے دوران کہا کہ ٹیلی گرام سے ہر ماہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 15 تا 20 ملین صارف اکاؤنٹس کوحذف کردیا جاتا ہے ، جبکہ ٹیلی گرام نے غیر قانونی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کے حکام کے ساتھ تعاون بڑھایا ہے۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تقریباً 10,000 اکاؤنٹس سے صارف کا ڈیٹا فراہم کیا ہے۔ جبکہ انکرپٹڈ میسجنگ سروس نے اپنی پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا ہے تاکہ میٹا ڈیٹا، جیسے کہ IP ایڈریس، ڈیوائس کی معلومات، اور صارف نام کی تبدیلیوں کو ایک سال تک جمع کرنے کی اجازت دی جا سکے۔ پالیسی کے مطابق، اگر کسی صارف پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہو تو اس ڈیٹا کو "متعلقہ عدالتی حکام" کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے۔