(ویب ڈیسک ) گوگل کی جانب سے اکاؤنٹ ریکوری کیلئے ایک نیا سیلفی ویڈیو سائن ان فیچر متعارف کرادیا گیا ہے۔
اس نئے فیچر کے تحت صارفین اب اپنے اکاؤننٹس پر لاگ ان ہونے یا اکاؤنٹ ریکور کرنے کیلئے اپنی مختصر ویڈیو کو استعمال کرسکیں گے۔ گوگل کے اس نئے فیچر کا مقصد ڈیپ فیک پر مبنی فراڈ اور اکاؤنٹس ہیکنگ جیسے مسائل پر قابو پانا ہے۔
گوگل نے سیلفی ویڈیو ویریفکیشن فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اسے متبادل سائن ان کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اسی طرح یہ اکاؤنٹ ریکوری کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا جب دیگر روایتی لاگ ان طریقے دستیاب نہیں ہوں گے۔
اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین اپنی ایک مختصر ویڈیو ریکارڈ کرائیں گے۔جسے گوگل اپنے پاس محفوظ کرلے گا اور بعد میں سائن ان کرنے کیلئے لائیو ویڈیوز کو صارف کی شناخت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
Today, we’re adding a new, easy way to sign in to your Google Account. Introducing: selfie video.
— News from Google (@NewsFromGoogle) July 23, 2026
It lets you access your Google Account even if you forget your password or lose your device. Here’s what to know ↓
Your selfie video is only for helping you sign in, unless you… pic.twitter.com/eqIBC6VNyq
لاگ ان کے دوران رئیل ٹائم میں سر کو حرکت دینا ہوگی تاکہ ڈیپ فیک ویڈیو یا ساکت تصاویر کے ذریعے فراڈ کی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے۔
اس حوالے سے گوگل کا مزید کہنا ہے کہ پہلے سے محفوظ ویڈیو کو انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا اور صارفین اپنے اکاؤنٹ ڈیش بورڈ سے اپنی سیلفی ویڈیو کو کسی بھی وقت ڈیلیٹ کرسکیں گے۔
گوگل نے صارفین کو یہ فیچر متعارف کروانا شروع کردیا ہے جو بتدریج دنیا بھر میں دستیاب ہوگا۔
اس فیچر تک رسائی کیلئے اپنے گوگل اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں جائیں ، ادھر سیکیورٹی اینڈ سائن اور پھر سیلفی ویڈیو کا انتخاب کریں ۔
بعد ازاں صارفین کو فون یا کمپیوٹر کیمرے میں جاکر اسکرین پر درج ہدایات کے مطابق سر کو حرکت دینا ہوگی۔