ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ غیر فعال، بلاک، منسوخ شدہ یا غیر رجسٹرڈ سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس جلد ناقابلِ رسائی ہو سکتے ہیں۔
پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ “آپ کی ڈیجیٹل شناخت آپ کی ذمہ داری ہے”، اس لیے صارفین فوری طور پر اپنے واٹس ایپ نمبر کی تصدیق یقینی بنائیں۔ اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو فعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک رکھیں۔ اگر موجودہ سم غیر فعال ہو چکی ہے تو فوراً واٹس ایپ نمبر کسی فعال اور تصدیق شدہ سم پر منتقل کریں۔ بائیو میٹرک تصدیق یا سم کی توثیق کے لیے قریبی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے رابطہ کریں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بروقت اقدامات نہ کرنے کی صورت میں صارفین اپنے اکاؤنٹس، چیٹس، رابطوں اور ڈیجیٹل شناخت تک رسائی کھو سکتے ہیں۔