(ویب ڈیسک ) سپین کے شہر بار سلونا ،اٹلی کے شہر بریشیا اور بیلجیئم کے دارلحکومت برسلز کے بعد سٹی آف ڈائمنڈ اینٹورپ، بیلجیئم میں "پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھا ۔
چئیرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن(یورپ) نے اس موقع پر کہا ریلیوں کا یہ سلسلہ پوری دنیا میں منعقد ہوگا ، اوورسیز پاکستانیوں کا اب ایک ہی نعرہ ہے پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد۔
ریلی کے دوران قرارداد منظور کی گئی جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ترسیلات زر بڑھاؤ اور ملک بچاؤ، سول نافرمانی نامنظور۔
شرکاء ریلی نے کہا کہ پوری دنیا اور خاص طور پر یورپ میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
ریلی میں سبز ہلالی پرچم تھامے محب وطن پاکستانیوں نے پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اپنی بھر پور محبت کا اظہار کیا۔شرکاء کا کہنا ہے کہ جو پاک فوج کا دشمن ہے وہ ریاست کا دشمن ہے اور پاک فوج ہی ہماری سرحدوں کےاصل محافظ ہیں، اوورسیز پاکستانی پاک فوج کی قیادت کے ساتھ جم کر کھڑے ہیں اور پاک فوج کے خلاف ہر فتنے کو شکست دیں گے۔
شرکاء نے یک زبان ہو کر "سول نافرمانی نامنظور نامنظور" کے نعرے لگائے۔