بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ،بجلی سستی ہونے کا امکان 

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ،بجلی سستی ہونے کا امکان 

(ویب  ڈیسک ) بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ، بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1روپے3 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے نیپرا میں دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی۔

سی سی پی اے  کے مطابق   دسمبر میں بجلی کمپنیوں کو 7 ارب 51کروڑ 60لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی،   بجلی کی فی یونٹ لاگت 9روپے 60پیسے فی یونٹ رہی۔ دسمبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت10روپے63پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کرے گا۔

Watch Live Public News