چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان ، کون کون شامل ؟

چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان ، کون کون شامل ؟

(ویب ڈیسک ) بھارت کی جانب سے  چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لئے  15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   چیمپیئنز ٹرافی میں روہت شرما میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے، شبھمن گل نائب کپتان ہوں گے، جسپریت بمرا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ویرات کوہلی، ہاردک پانڈیا، کے ایل راہول، شریاس ایر، رشبھ پنت اکشر پٹیل اور محمد شامی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔واشنگٹن سندر، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال،رویندرا جدیجا اور کلدیپ یادو 15رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

فاسٹ بولر  محمد سراج کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

Watch Live Public News