(ویب ڈیسک ) بھارت کے معروف سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے فیورٹ قرار دے دیا۔
اس حوالے سے سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ ہوم کنڈیشنز میں کسی ٹیم کو ہرانا آسان نہیں ہوتا، پاکستان اپنی سرزمین پر دیگر ٹیموں کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔ پاکستان چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا مضبوط امیدوار ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی، پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو ہوگا۔