شادی کی سالگرہ پر نعمان اعجاز کی اہلیہ کیساتھ نایاب ویڈیو وائرل

شادی کی سالگرہ پر نعمان اعجاز کی اہلیہ کیساتھ نایاب ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک:درجنوں ڈراموں میں لازوال اداکاری کے سبب پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک الگ ہی مقام رکھنے والے اداکار نعمان اعجازکی شادی کی سالگرہ پر اہلیہ رابعہ نعمان نے نایاب جھلکیاں سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔

نعمان اعجاز کاشمار  انڈسٹری کے ان ورسٹائل فنکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کے موسٹ گولڈن پیریڈ انڈسٹری کی ترقی کیلئے وقف کیے ، انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی سپر ہٹ پراجیکٹس سے ناظرین کی داد وصول کی جن میں’پری زاد‘  سنگِ ماہ ہو یا سنگِ مرمر، ڈر سی جاتی ہے صلہ ہو یا جیکسن ہائیٹس ہر ڈرامے میں منفرد اداکاری کر کے انہوں نے ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی خوب داد سمیٹی اور اپنے فن کا لوہا منوایا ۔

 علاوہ ازیں نعمان اعجاز کو کئی اعزازات سے نوازا گیا جن میں سب سے نمایاں صدرِ پاکستان کا پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ہے، جو انہیں 2012 میں عطا کیا گیا، ڈراموں کے علاوہ نعمان نے کچھ پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا ہے، جن میں سب سے نمایاں فلم 'رام چند پاکستانی' (2008) ہے۔

ازدواجی زندگی کی بات کریں تو اداکار نعمان اعجاز  رابعہ کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں جن سے انکے تین بیٹے ہیں۔جبکہ زارویا نعمان بھی اب اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انڈسٹری میں نام کام رہے ہیں۔

اداکار نعمان اعجاز اور ان کی اہلیہ اپنی شادی کی 30 ویں سالگرہ منائی اس موقع پر  بیٹے بھی ساتھ تھے، اداکار کی اہلیہ رابعہ نعمان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نایاب جھلکیوں پر مبنی پوسٹ شیئر کی جس میں نعمان اور رابعہ کی شادی کے لمحات شامل تھے۔

ایک ویڈیو کے کیپشن میں رابعہ نے لکھا کہ،’جب سب کچھ شروع ہوا تھا‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Rabia Naumaan (@rabian15)ساتھ ہی انہوں نے مزید ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں شادی کے بعد گزارے گئے اس جوڑے کے تمام قیمتی لمحات شامل تھے۔

 اس پوسٹ کے کیپشن میں رابعہ نے اپنے شوہر کو شادی کی 30 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ،’کوئی اور نہیں جسے میں ترجیح دوں، آپ کے ساتھ کینڈی کرش کھیلتے ہوئے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم دونوں نے ’رائٹ سوائپ‘ کیا۔ اپنے تحفے کا انتظار ہے، حالانکہ آپ کو اپنا تحفہ 30 سال پہلے مل گیا تھا۔‘

Watch Live Public News