بلاول بھٹو کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تھرپارکر کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

 بلاول بھٹو کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تھرپارکر کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

ویب ڈیسک:پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تھرپارکر کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر موہن لال منٹھارانی اور جنرل سیکریٹری کنور امر سمیت نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ امید ہے نومنتخب قیادت وکلاء برادری کو درپیش مسائل حل کرکے انہیں مضبوط بنائے گی، تھرپارکر  کی وکلاء برادری ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہمیشہ پرعزم رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بطور بانیِ دستور  1973، پیپلز پارٹی آئین میں درج اقدار کو برقرار رکھنے کی جدوجہد میں اپنا قائدانہ کردار نبھاتی رہے گی،ہم دستور کی پاسداری اور انصاف کی فراہمی کے ہر موقع پر وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News