ویب ڈیسک:ٹی وی ڈراموں کا نوجوان بھارتی اداکار 23 سالہ امان جیسوال سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیلی ویژن اداکار امان جیسوال جو ڈرامہ سیریز 'دھرتی پتر نندنی' میں مرکزی کردار کے لیے مشہور تھے جمعہ کے روز ممبئی کے علاقے جوگیشوری (ویسٹ) میں ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہل پارک روڈ پر سہ پہر 3:15 بجے پیش آیا جس میں بھارتی اداکار جاں بحق ہوگئے۔