ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم اقدام کیا ہے تاکہ وہ اپنی موبائل سم بلاک ہونے سے بچا سکیں۔
پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق، ادارے نے بیرون ملک مقیم صارفین کے لیے ایسے اقدامات متعارف کرائے ہیں جس کے تحت وہ اپنی موبائل سم کی بلاکنگ سے بچ سکتے ہیں۔ صارفین کسی بھی مخصوص مدت کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے سروس فراہم کنندگان سے رابطہ کر کے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں (اگر کوئی چارجز ہوں تو وہ ادا کر سکتے ہیں)۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاکستانی شہریوں کو بیرون ملک اپنے موبائل نمبر کی ملکیت برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرے گا، جس سے ٹیلی کام سروسز تک مسلسل رسائی اور پاکستان میں اپنے خاندان و دوستوں سے رابطہ ممکن رہے گا۔
پی ٹی اے نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی موبائل سم کی ملکیت برقرار رکھیں تاکہ سروس کی معطلی یا بلاک ہونے سے بچ سکیں اور ضروری مواصلاتی سہولتوں تک رسائی جاری رکھ سکیں۔