مراد علی شاہ کا کراچی گل پلازہ میں آگ لگنے کا نوٹس، انکوائری کی ہدایت

مراد علی شاہ کا کراچی گل پلازہ میں آگ لگنے کا نوٹس، انکوائری کی ہدایت
کیپشن: مراد علی شاہ کا کراچی گل پلازہ میں آگ لگنے کا نوٹس، انکوائری کی ہدایت

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو فوری طور پر واقعے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق، وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو آتشزدگی کی وجوہات معلوم کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے عمارت میں فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ کرنے اور فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت بھی کی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کراچی کی تمام کمرشل عمارتوں میں فوری طور پر فائر سیفٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت بھی دی ہے تاکہ مستقبل میں ایسی خوفناک آتشزدگیاں روکی جا سکیں۔

دوسری جانب، کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے، جن میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے۔ آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے اور 12 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود قابو نہ پایا جا سکا۔

شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں، اور آگ پر قابو پانے کے لیے پانی اور فوم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور امدادی سرگرمیاں تیز کی گئی ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

Watch Live Public News