گل پلازہ آتشزدگی پر77فیصدقابوپالیا،حتمی ٹائم فریم نہیں دےسکتے،سی او او1122سندھ

گل پلازہ آتشزدگی پر77فیصدقابوپالیا،حتمی ٹائم فریم نہیں دےسکتے،سی او او1122سندھ
کیپشن: گل پلازہ آتشزدگی پر77فیصدقابوپالیا،حتمی ٹائم فریم نہیں دےسکتے،سی او او1122سندھ

ویب ڈیسک: سی او او 1122 سندھ ڈاکٹر عابد جلال نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں لگی آگ پر 77 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے، تاہم فائر فائٹنگ کا عمل تاحال جاری ہے اور تکمیل کے لیے کوئی حتمی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔

ڈاکٹر عابد جلال کے مطابق ریسکیو 1122 کو پہلی کال رات 10 بج کر 38 منٹ پر موصول ہوئی، جس کے فوری بعد ریسکیو کی دو گاڑیاں روانہ کی گئیں جبکہ کے ایم سی کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر تقریباً 22 فائر ٹینڈرز اور کے ایم سی کے 4 اسنارکلز نے آپریشن میں حصہ لیا۔

سی او او 1122 سندھ کا کہنا تھا کہ کمرشل پلازے کی دکانوں میں کیمیکل سامان کی موجودگی کے باعث آگ کی شدت بہت زیادہ تھی، جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں خاصا وقت لگا۔ آگ کی شدت کے باعث پلازے کا پچھلا حصہ بھی منہدم ہو چکا ہے، تاہم اب تک 77 فیصد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عابد جلال نے کہا کہ فائر فائٹنگ کا عمل جاری ہے، آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد کولنگ کا مرحلہ شروع کیا جائے گا، جس میں دو سے تین روز لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پلازے کا اسٹرکچر انتہائی مخدوش حالت میں ہے اور آج صبح ریسکیو آپریشن کے دوران ایک فائر فائٹر شہید ہو گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جہاں تک ٹیموں کی رسائی ممکن تھی وہاں تک آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عابد جلال کے مطابق فی الحال ترجیح آپریشن کو مکمل کرنا ہے، جبکہ پلازے کا پچھلا حصہ مکمل طور پر منہدم ہو چکا ہے۔

Watch Live Public News