ویب ڈیسک: پاکستان نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلا دیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، بھارت ٹیم نہ بھیجنے کے فیصلے پر بنگلا دیشی حکومت نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بنگلا دیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے پر دوبارہ غور کرے گا۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے پاس اس فیصلے کی معقول وجوہات ہیں اور ان پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ پاکستان نے واضح کیا کہ بھارت کو کسی بھی ملک کو دھمکانے یا ڈرا کر اپنی مرضی مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان نے بنگلا دیش کو اس معاملے پر مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔