گل پلازہ آتشزدگی: فائر بریگیڈ کی ابتدائی رپورٹ جاری، 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی

گل پلازہ آتشزدگی: فائر بریگیڈ کی ابتدائی رپورٹ جاری، 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی
کیپشن: گل پلازہ آتشزدگی: فائر بریگیڈ کی ابتدائی رپورٹ جاری، 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی

ویب ڈیسک: حکام فائر بریگیڈ نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمارت کا عقبی حصہ مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرقان نامی ایک فائر فائٹر عمارت کے گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا، جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کا ایک اور فائر فائٹر ملبے کے زیر اثر آ کر زخمی ہوا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اس حادثے میں اب تک 6 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں لگی آگ پر اب تک تقریباً 60 فیصد قابو پایا جا چکا ہے، تاہم وقفے وقفے سے عمارت کے اندر آگ دوبارہ بھڑک رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تین جانب سے عمارت کو گھیرے میں لے کر فائر فائٹنگ جاری ہے اور پانی وافر مقدار میں موجود ہے، لیکن آگ کو مکمل طور پر بجھانا فی الحال سب سے بڑا چیلنج ہے۔ عمارت کا اسٹرکچر انتہائی کمزور ہو چکا ہے اور سامنے کا حصہ کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔

Watch Live Public News