گل پلازہ آگ: وزیر اعظم کا امداری کارروائیوں میں شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان کی شہادت پر اظہار افسوس

گل پلازہ آگ: وزیر اعظم کا امداری کارروائیوں میں شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان کی شہادت پر اظہار افسوس

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم  نے  کراچی میں گل پلازہ میں لگی آگ کی امدادی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان علی کی شہادت پر  اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیر اعظم شہبا زشریف کا کہنا ہے کہ فرقان علی نے عوام کی جانیں بچاتے ہوئے،  اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،غم کی اس گھڑی میں فرقان علی کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی فرقان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر  افراد کے لواحقین کے  غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر اعظم شہبا زشریف نے  کہا واقعے میں معصوم افراد کی شہادت پر دل افسردہ ہے۔

خیال رہے کہ کراچی کے معروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں تیسرے درجے کی خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں اب تک  6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ رات سوا 10 بجے کے قریب پیش آیا جب گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جو تیزی سے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔ عمارت کا ایک حصہ گر چکا ہے اور فائربریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Watch Live Public News