جن تاجروں کا نقصان ہوا ہے کوشش ہے کہ ان کا ازالہ کریں گے ، وزیر اعلی سندھ 

جن تاجروں کا نقصان ہوا ہے کوشش ہے کہ ان کا ازالہ کریں گے ، وزیر اعلی سندھ 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جن تاجروں کا نقصان ہوا ہے کوشش ہے کہ ان کا ازالہ کریں گے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ باتیں بہت بناتے ہیں میں کراچی میں موجود نہیں تھا،آج شام کو پہنچا ہوں، انتظامیہ سے رابطے میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ  بہت افسوسناک واقعہ ہے،  جن تاجروں کا نقصان ہوا ہے کوشش ہے کہ ان کا ازالہ کریں گے،اس سے قبل بھی صدرآصف علی زرداری نے متاثرہ تاجروں کی وفاق سے مدد کرائی ۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ آگ کیسے لگی ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے، کچھ لوگوں کا کام انتشارپھیلانا ہے، ان کی باتوں پردھیان نہیں دیتے ۔

مراد علی شاہ  نے کہا کہ کے ایم سی فائرفائٹرسمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے،کوشش یہی ہے کہ لاپتہ لوگ مل جائیں،۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو تماشہ بنادیا جاتا ہے،ہماری ذمہ داری ہے کہ فائرفائٹنگ کے نظام کودرست کریں۔

وزیر اعلی سندھ  مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھ سے ذاتی طورپررابطہ نہیں کیاہے،آگ بجھانے کے لیے مزید کسی ادارے کی ضرورت ہوئی تو رابطہ کریں گے۔

Watch Live Public News