آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے کن حصوں میں بارش ہوگی؟

 آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے کن حصوں میں بارش ہوگی؟

ویب ڈیسک: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

اس دوران پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے۔

 گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونحوا کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت، لہہ منفی08، اسکردو، گوپس ، بگروٹ منفی06، زیارت ، پاراچنار منفی04، قلات ، استور اور کالام میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Watch Live Public News