” ووٹ ڈالنے سے پہلے سوچیں کیا آپ کا لیڈر ایماندار ہے“

” ووٹ ڈالنے سے پہلے سوچیں کیا آپ کا لیڈر ایماندار ہے“
میر پور ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیری ایک دلیرقوم ہیں۔ کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے۔ بھارت کشمیرکی ڈیموگرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ بھارت اپنے منفی عزائم میں ناکام ہوگا۔ ووٹ ڈالنے سے پہلے سوچیں کیا آپ کا لیڈر ایماندار ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں منقعدہ تحریک انصاف کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف ہندوستان گیا تو حریت رہنماوں سے ملاقات نہیں کی۔ مودی خوش فہمی میں تھا کہ پاکستان اب ہندوستان کے خلاف نہیں بولےگا۔ بھارت کی درندگی پر پاکستان کی جانب سے کوئی نہیں بولتا تھا۔ نوازشریف مسئلہ کشمیر پر اس لیے نہیں بولتا تھا کیونکہ مودی ناراض ہو جائے گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا معاملہ دنیا کے سامنے اٹھایا۔ کشمیری عوام نے کبھی ہار نہیں مانی، جدوجہد جاری رکھی۔ ہر فورم پر کشمیرکی آواز بلند کی۔ دنیا میں آر ایس ایس کےنظریےکوبےنقاب کیا۔ ڈر تھا 5 اگست کے بعد کشمیری عوام ہمت نہ ہار بیٹھیں۔ کشمیر میں پیلٹ گن استعمال کرکے نوجوانوں کو اندھا کر دیا جاتا تھا۔ سابق سفیر نے کہا کہ نواز شریف کا حکم ہے بھارت پر تنقید نہیں کی جائے گی۔ نوازشریف حکم دیتا تھا کہ بھارت پر تنقید نہیں کی جائے گی۔ نوازشریف حریت رہنماؤں سے اس لیے نہیں ملا کہ مودی ناراض ہوگا۔ بھارت سمجھتا تھا 5 اگست کا اقدام پاکستان چپ کر کے ہضم کر جائے گا۔ بھارت کشمیرکی ڈیموگرافی تبدیل کرنا چاہتاہے۔ بھارت اپنے منفی عزائم میں ناکام ہوگا۔ ووٹ ڈالنے سے پہلے سوچیں کیا آپ کا لیڈر ایماندار ہے۔ 2 سیاسی جماعتوں نے ماضی میں پاکستان کو لوٹا۔ ووٹ دینے سے پہلے رشتہ داری، برادری کانہ سوچیں۔ پارٹی کا لیڈرایماندار ہو تو وہ کسی کوکرپشن نہیں کرنے دے گا۔ ہوسکتا ہے پی ٹی آئی نے بھی کسی غلط انسان کوٹکٹ دے دیا ہو۔ ووٹ ڈالنےسے پہلے سوچیں آپ کا امیدوارکرپٹ تونہیں۔ جس ملک میں قانون کی حکمرانی ہووہ خوشحال ہوتا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔