عمران خان اوربشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر دلائل طلب

عمران خان اوربشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر دلائل طلب
کیپشن: عمران خان اوربشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر دلائل طلب

ویب ڈیسک:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک یا فزیکلی حاضری کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،وکیل پی ٹی آئی خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل خالد یوسف چودھری نے کہاکہ بیرسٹر سلمان صفدر لاہور ہائیکورٹ میں مصروف یں،وکیل نے استدعا کی کہ ضمانت کی درخواستو ں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کی جائے۔

جج افضل مجوکا نے کہاکہ اب جلدی سماعت نہیں رکھی جا سکتی، چھٹیوں کے بعد ستمبر تک ملتوی ہو گی۔

وکیل خالد یوسف چودھری نے کہاکہ آئندہ ہفتے رکھ لیں، بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دینے ہیں۔

جج افضل مجوکا نے کہاکہ آئندہ ہفتے تو کیسز کا کافی رش ہے۔

بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلئے،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک یا فزیکلی حاضری کی ہدایت کرتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 30جولائی تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تھانہ 2 ترنول،ایک ایک مقدمہ تھانہ رمنا ، سیکرٹریٹ ، کوہسار ، اور تھانہ کراچی کمپنی میں درج ہے، بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک جعلی رسیدوں کا اور 5 مقدمات 9 مئی واقعات کے تناظر میں درج ہیں۔

Watch Live Public News