امریکی صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق وائٹ ہاؤس کا اہم بیان

امریکی صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق وائٹ ہاؤس کا اہم بیان
کیپشن: امریکی صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق وائٹ ہاؤس کا اہم بیان

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طبی معائنے سے متعلق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ٹانگوں کے نچلے حصوں میں ہلکی سوجن اور ہاتھوں پر نیل کے نشانات کا معائنہ کیا گیا، جن کی وجہ نسوں میں کمزوری کی علامات ہیں۔ یہ علامات عموماً 70 سال سے زائد عمر کے افراد میں عام دیکھی جاتی ہیں۔

کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ حالیہ تصاویر میں صدر کے ہاتھ کی پشت پر ہلکے نیل کے نشانات دیکھے گئے، جو بار بار ہاتھ ملانے یا دل کے امراض سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والی دوا " سپرین" کے باعث جلد پر جلن کی صورت میں ظاہر ہو سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سپرین صدر ٹرمپ کے روزمرہ کی ادویات کا حصہ ہے اور اس قسم کی علامات غیر معمولی نہیں۔

Watch Live Public News