چین نے بغیرڈرائیور کے اسمارٹ ڈیلیوری گاڑیاں متعارف کروادیں

چین نے بغیرڈرائیور کے اسمارٹ ڈیلیوری گاڑیاں متعارف کروادیں
کیپشن: چین نے بغیرڈرائیور کے اسمارٹ ڈیلیوری گاڑیاں متعارف کروادیں

ویب ڈیسک: (علی زیدی) جنوبی چین کے شہر ہائیکو میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بغیر ڈرائیور کی 22 نئی اسمارٹ ڈیلیوری گاڑیاں متعارف کرا دی گئی ہیں، جو نہ صرف خودکار طریقے سے چلتی ہیں بلکہ ان میں کوئی انسانی عملہ بھی موجود نہیں ہوتا۔

یہ گاڑیاں مکمل طور پر ریموٹ کنٹرولڈ ہیں اور صارفین محض اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے انہیں اپنی لوکیشن پر منگوا سکتے ہیں۔ ہر گاڑی ایک وقت میں 1,000 پارسلز لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ایک بار چارج ہونے پر 200 کلومیٹر تک بلا تعطل سفر کر سکتی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ یہ ڈیلیوری وہیکلز دن رات بغیر کسی وقفے کے کام کر سکتی ہیں، جس سے نہ صرف ترسیل کی رفتار میں اضافہ ہوگا بلکہ لاگت میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

چین میں اس جدید خودکار نظام کو مستقبل کی لاجسٹک انڈسٹری کا اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو ای کامرس کے شعبے میں نئی انقلابی تبدیلیاں لا سکتا ہے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر