"Our Living Islands: پاکستانیوں کے لیے آئرلینڈ میں مفت رہائش کا سنہری موقع"

کیپشن: "Our Living Islands: پاکستانیوں کے لیے آئرلینڈ میں مفت رہائش کا سنہری موقع"

ویب ڈیسک: آئرلینڈ کی حکومت نے اپنے دور دراز اور کم آبادی والے جزیروں کو آباد کرنے کے لیے "Our Living Islands" پروگرام شروع کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت وہاں رہائش، بنیادی سہولیات، اور مقامی کاروبار کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ 

اگر آپ پاکستانی شہری ہیں اور آئرلینڈ میں قانونی طور پر رہائش اختیار کرنا چاہتے ہیں تو یہ موقع آپ کے لیے سنہری ثابت ہو سکتا ہے۔ آئرلینڈ میں رہائش کے قانونی انتظامات کے بعد، آپ اس پروگرام کے تحت مفت یا سبسڈائزڈ رہائش کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ پالیسی 2023 میں اپڈیٹ کی گئی اور آئندہ 10 سال تک ان جزیروں کی سماجی و معاشی ترقی پر کام کیا جائے گا۔ آئرلینڈ کے 30 سے زائد آباد جزائر اس اسکیم کا حصہ ہیں، جہاں وقت کے ساتھ ساتھ آبادی میں نمایاں کمی آئی ہے۔

حکومت کیا کر رہی ہے؟

اس پروگرام کے تحت:

- خستہ حال گھروں کی مرمت کے لیے 84 ہزار یورو کی گرانٹس دی جا رہی ہیں۔

- انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔  

- مقامی کاروبار، ریموٹ ورک، سیاحت اور تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔  

- بہتر ٹرانسپورٹ، صحت اور تعلیم کا وعدہ کیا جا رہا ہے۔

کیا پاکستانی شہری اپلائی کر سکتے ہیں؟

یہ پروگرام براہِ راست امیگریشن اسکیم نہیں۔ اس میں صرف وہی افراد شامل ہو سکتے ہیں جو پہلے سے آئرلینڈ میں قانونی طور پر مقیم ہوں، جیسے اسٹڈی ویزا، ورک ویزا یا شہریت کے حامل افراد۔ 

پاکستانی شہریوں کے لیے آئرلینڈ میں تعلیم یا کام کے ذریعے رہائش حاصل کرنے کے بعد اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا راستہ کھلتا ہے۔

اگر آپ بھی آئرلینڈ کے ان خوبصورت جزیروں میں نئی زندگی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، تو پہلا قدم آئرلینڈ میں قانونی طریقے سے قدم رکھنا ہے۔ اس کے بعد ’Our Living Islands‘ جیسے پروگرامز نہ صرف بہتر معیارِ زندگی فراہم کرتے ہیں بلکہ خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

Watch Live Public News