پہلی مرتبہ وارڈنز اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوارو ں کی ایک ساتھ  شامت آ گئی

پہلی مرتبہ وارڈنز اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوارو ں کی ایک ساتھ  شامت آ گئی

(ویب ڈیسک )سی ٹی اولاہورنےکہاکہ بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سوارنظرآیا تو متعلقہ وارڈن کی ایک سالہ سروس ضبط ہوگی۔

چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او) لاہور اطہر وحید نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے تمام ٹریفک وارڈنز کو خبردار کر دیا ہے۔ 

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ پیر سے شہر میں کوئی بھی موٹرسائیکل سوار بغیر ہیلمٹ نظر نہیں آنا چاہیے، ورنہ اس علاقے کے وارڈن کی ایک سال کی سروس ضبط کر لی جائے گی۔

وائرلیس پیغام کے مطابق   سی ٹی او نے ٹریفک پولیس کو دو روز کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

سی ٹی او نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی پولیس اہلکار بغیر نمبر پلیٹ یا بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلاتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید برآں، پولیس لائنز میں تمام اہلکاروں کو ہیلمٹ اور نمبر پلیٹ کے لازمی استعمال کے بارے میں آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ان احکامات کا مقصد شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنانا ہے، جو حالیہ مہینوں میں جان لیوا حادثات کا شکار ہوئے۔

یہ احکامات وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جاری کیے گئے ہیں، جنہوں نے موٹرسائیکل سواروں کی بڑھتی ہوئی اموات پر فوری کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

Watch Live Public News