(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا،جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2143 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 6 ہزار 584 روپے ہو گئی۔
ایسوی ایشن کا کہنا ہے کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 48 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 12 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 25 ڈالر مہنگا ہو کر 3351 ڈالر کا ہو گیا۔