(ویب ڈیسک ) سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
قومی والی بال ٹیم کی ایونٹ میں مسلسل چھٹی کامیابی، پاکستان ایشین انڈر 16والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی، پاکستان نے ابتدائی تینوں سیٹ جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔
وزیر اعظم کی مبارکباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے ایشیئن انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ میں فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد اور اظہار مسرت کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا، سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا انتہائی خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے نوجوانوں پر فخر ہے، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فائنل میں پاکستانی ٹیم کو کامیاب کرے۔