محسن نقوی کی ورلڈ انڈر 17 سنوکر چیمپیئن شپ جیتنے پر حسنین اختر کو مبارکباد

محسن نقوی کی ورلڈ انڈر 17 سنوکر چیمپیئن شپ جیتنے پر حسنین اختر کو مبارکباد

ویب ڈیسک: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ورلڈ انڈر 17 سنوکر چیمپیئن شپ جیتنے پر حسنین اختر کو مبارکباد، کہا حسنین اختر نے فائنل میں اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔

 چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حسنین اختر نے چیمپئن شپ جیت کر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا، حسنین اختر کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ پاکستانی نوجوان انتہائی محنتی اور با صلاحیت ہیں۔

حسنین اختر جیسے پرعزم نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، حسنین اختر کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہوں۔

بحرین میں ہونے والی آئی بی ایس ایف انڈر 17ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی محمد حسنین نے ویلزکے کھلاڑی ریلی پاول کو  4_0سےشکست دے کر اندر 17 ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

بحرین میں ہونے والی اس  انڈر17 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں 14 ممالک کے 32 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

Watch Live Public News