ویب ڈیسک: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 57 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 713 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 18 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔