امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا، ایرانی نائب وزیر خارجہ

امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
کیپشن: امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ویب ڈیسک: ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اعلان کیا ہے کہ تہران نے امریکا کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر عملدرآمد معطل کر دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کاظم غریب آبادی نے کہا کہ امریکا مسلسل معاہدے کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اور مذاکرات کے دوران بھی اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹتے ہوئے جارحانہ اقدامات کیے، جس کے باعث ایران نے یہ فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مذاکراتی عمل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، تاہم امریکی اقدامات نے باہمی اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ " امریکا کو اپنے اقدامات کا جواب مل رہا ہے اور اس وقت ایران کی تمام تر توجہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی پر مرکوز ہے۔"

دوسری جانب ایرانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کیے جانے کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات اور آئندہ مذاکرات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

Watch Live Public News