سعودی عرب: ذی الحج کا چاند نظر آگیا،عید الاضحٰی 28 جون کو ہوگی

سعودی عرب: ذی الحج کا چاند نظر آگیا،عید الاضحٰی 28 جون کو ہوگی
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق یوم عرفہ 27 جون کو ہو گا اور عید الاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی۔ خیال رہے کہ سعودی حکومت نے 2 روز قبل عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل بھی کی تھی۔ ذوالحج اسلامک کلینڈر کا آخری اور اہم تیرن مہینہ ہوتا ہے ، جس میں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچتے ہیں اور پھر میدان عرفان میں جمع ہوتے ہیں جہاں نبی کریم ﷺ نے خطبہ حجۃ الوداع دیا تھا۔ حج کے ارکان سے فارغ ہونے کے بعد مسلمان حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔